Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی العقیق کا سیلاب مدینہ پہنچ گیا

مدینہ منورہ .... وادی العقیق کا سیلاب مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ مسجد المیقات اور وادی العقیق سے گزرنے والا ہجرہ روڈ بند کردیا گیا۔ یہ وادی مدینہ منورہ سے جنوب کی جانب 100کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مدینہ سے 20کلو میٹر کے فاصلے پر اسکا نام وادی النقیع ہوجاتا ہے اسکا سلسلہ جبل عیر تک چلتا ہے۔ العقیق کے اس حصے کو وادی الحسی کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ شہری دفاع کے اہلکار صورتحال سے نمٹنے کیلئے میدان میں آگئے۔ 
 

شیئر: