Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبہ کو امریکیوں کا خراج تحسین

واشنگٹن .... کنگ سعود ہیلتھ سائنس یونیورسٹی جدہ کی لیکچرار اور پی ایچ ڈی کی طالبہ اسراءعبداللہ ملی کو ایڈز کے علاج میں معاون پروٹین دریافت کرنے پر امریکہ نے سرٹیفکیٹ دیدیا۔ سعودی اسکالر خاتون نے آر اے کے آئی پروٹین پر ریسرچ کی تھی اور تحقیق کرکے ثابت کیا کہ یہ ایڈز وائرس کو ختم کرنے میں موثر ہے۔ اس پر اسے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی گئی۔ اسراءملی کا کہناہے کہ وہ اپنی اس کامیابی کو وطن عزیز کے قائد اعلیٰ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے اہل خانہ کے نام کرتی ہے جن کے تعاون کی بدولت ہی وہ امریکہ میں تعلیم مکمل کرسکی۔ہارورڈ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار سعودی طالبہ کے پی ایچ ڈی کے وائیوا میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسے خراج تحسین پیش کیا۔
 

شیئر: