Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

33برس بعد سعودی شہری کی بینائی بحال

ریاض .... 43سالہ سعودی شہری احمد السھیمی کی بینائی 33برس بعد بحال ہوگئی۔ کنگ خالد آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بینائی بحال کردی۔ السھیمی کی بینائی طبی عملے کی غفلت کی وجہ سے اس وقت چلی گئی تھی جب وہ چھٹی کلاس کا طالب علم تھا۔ اسکا کہناہے کہ وہ العرضیات کمشنری میں زیر تعلیم تھا۔ اسے سر میں درد اور ٹھنڈک محسوس ہوئی تھی۔ نمرہ جنرل اسپتال اپنے والد کے ہمراہ طبی معائنے کیلئے گیا ۔ڈاکٹر نے اسے پینسلین کے 3 انجکشن 3 دن کیلئے لگانے کی ہدایت کی۔یہ انجکشن لگانے سے قبل پتہ لگایا جاتا ہے کہ مریض کو اس سے الرجی تو نہیں۔ یہ معائنہ کئے بغیر اسے پہلا انجکشن دیدیا گیا۔ دوسرے دن دوسرا انجکشن دیا گیا جس پر وہ بے ہوش ہوگیا۔ اسے وہاں سے ایمبولینس کے ذریعے جدہ لیجایا گیا۔ المحجر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسکے جسم پر سرخ نشانات بہت زیادہ پڑ گئے تھے اورجلد اکھڑنے لگی تھی۔ آخر میں وہ بینائی سے محروم ہوگیا۔
 

شیئر: