Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی بحران کے تصفیہ کے اصول.... سعودی اخبار....شہ سرخیاں

سعودی عرب سے شائع ہونیوالے مقبول اخبار” الشرق الاوسط “نے بدھ 22نومبر کو اپنے صفحہ اول پرمختلف خبروں کو جگہ دی۔یہاں انکا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے:
الشرق الاوسط:۔
اخبار الشرق الاوسط نے بدھ کو اپنے شمارے میں پہلے صفحہ پر جو سرخی دی ہے وہ یہ ہے ” روسی صدر پوٹین نے بشار الاسد کیلئے ”شامی بحران کے تصفیہ کے اصول“ مقرر کردیئے، شاہ سلمان ، مصری صدر سیسی اور امریکی صدر ٹرمپ سے روسی صدر کے ٹیلیفونک رابطے، شامی اپوزیشن کانفرنس کل سے ریاض میں شروع ہوگی“۔
دوسری بڑی سرخی ” لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری بیروت پہنچ گئے، لبنان کو علاقائی دخل اندازیوں سے دور رکھنے کے فیصلے پر قائم“۔
الشرق الاوسط کی تیسری سرخی ”زمبابوے نے موگابے کو ریٹائر ہونے پر مجبور کردیا“۔
چوتھی بڑی سرخی یو ں ہے ”جدہ میں آنے والے سیلاب پر پبلک پراسیکیوشن متحرک، کوتاہی برتنے والے عہدیداروں سے پوچھ گچھ اور گرفتاری کی ہدایات“۔
پانچویں بڑی سرخی الشرق الاوسط نے صفحہ وال پر جو دی ہے وہ اس طرح ہے ”فلسطینی قائدین نے امریکی عہدیداروں کے ساتھ”امن رابطے“ معطل کردیئے“۔
چھٹی اور آخری سرخی ”کرسٹیز ہاﺅس تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی کی تیاری کرنے لگا، الشرق الاوسط سے ہاﺅس کے ڈائریکٹر کی گفتگو“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: