Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی ہند کے شہری ممبئی کی شان ہیں، پونم مہاجن

ممبئی۔۔۔۔راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا نے پھیری والوں کی آڑ میں شمالی ہند کے باشندوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کی صدر اور ایم پی پونم مہاجن نے ایم این ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ہند کے شہری ممبئی کی آن بان اور شان ہیں۔ پونم نے مزید کہا کہ شمالی ہند کے شہریوں نے محنت اور لگن سے بخوبی اپنا کام کیا ہے اور وہ ممبئی کی ترقی کیلئے ہمہ تن گوش ہیں۔ بعض عناصر زبان اور علاقائیت کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ممبئی آتا ہے یہیں کا ہوکر رہ جاتا ہے اور اس کی ترقی و کامرانی میں حصہ دار بن جاتا ہے ۔ممبئی میں شمالی ہند کے باشندوں کی ہر میدان میں جو طاقت ہے اسے مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

شیئر: