ڈی آئی خان میں جھڑپ، میجر جاں بحق

  راولپنڈی...ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مکان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرہارون ضرار مقیم تھا ۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ مادر وطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔شہید میجر اسحاق کی عمر 28 سال اور خوشاب سے تعلق تھا۔ نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

شیئر: