Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نچنیا سے ڈرے راجا صاحب‘‘

لکھنؤ۔۔۔۔اپنے بیانات سے تبصرے میں رہنے والے اعظم خان نے فلم ’’پدماوتی‘‘پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں لطف اٹھانے اور تفریح کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ہم نے ’’نولکھا‘‘گانے والی ایک اداکارہ کو2بار رام پور سے ممبر پارلیمنٹ بنایا۔ اعظم نے کہا کہ گزشتہ 40برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ ہند وستان کے سبھی نواب اور راجہ انگریزوں کے ایجنٹ تھے ۔ نوابوں کی نوابی چلی گئی اور راجاؤں کی راجائیت چلی گئی اور جو بھی انگریزوں کے بستے اٹھایا کرتے تھے وہ اب فلم کی مخالفت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلم’’ مغل اعظم ‘‘ میں انارکلی کو سلیم کی محبوبہ بتایا گیا جبکہ تاریخ میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ۔باپ سے بیٹے کا میدان میں جنگ میں مقابلہ ہوا ،اس کا بھی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس فلم پر کسی مسلمان نے اعتراض نہیں کیا ۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کو راجہ صاحب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ صاحب فلم میں رقص کرنے والی نچنیا سے اتنا ڈر گئے؟ -

شیئر: