Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

  اسلام آباد.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارنے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف تمام درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے اپیلوں کی ان چیمبر سماعت میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر د ئیے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، شیخ رشید اور جمشید دستی سمیت 9 درخواست گزاروں نے الیکشن ایکٹ 2017کو چیلنج کیا تھا اور اسے کالعدم قرار د ینے کی استدعا کی گئی تھی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگائے تھے کہ درخواستیں براہ راست سپریم کورٹ میں دائر نہیں کی جا سکتیں۔درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

شیئر: