Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ نے کالے قانون کو مسترد کردیا، نواز شریف

  اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر اور سیسلین مافیا کے الفاظ عدا لتی فیصلوں میں لکھے گئے۔ ججوں نے پانامہ کے بجائے اقامہ پر سزا دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بھی کرپشن کیسز چل رہے ہیں اور وہ لوگ مکمل طور پر جھوٹے اور فریبی ثابت ہورہے ہیں۔انصاف کے تقاضوں کا مذاق بند ہونا چاہیے۔ ہمارے لئے عدالت کا پیمانہ کچھ اور دوسروں کیلئے کچھ اور ہے۔رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ہمارے خلاف تو فیصلے بہت جلدی آ جاتے ہیں۔ ان کے فیصلے نہ جانے کب آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے دھرنے جاری ہیں۔ حکومت کو چین سے کام نہیں کرنے دیا گیا لیکن دھرنوں کے باوجود ہم نے ڈلیور کیا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کی قومی اسمبلی سے منظور ی ان لوگوں کے لئے آنکھیں کھول دینے والی بات ہے جو ملک کو جمہوریت کے راستے پر نہیں چلنے دیتے۔ پارلیمنٹ نے کالے قانون کو مسترد کردیا جو بڑی پیشرفت ہے ۔تحریک انصاف آمروں کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پیپلز پارٹی نے کالے قانون کی حمایت کی اس پر افسوس ہوا۔

شیئر: