Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام بی جے پی کے جھوٹے وعدوں میں نہیں پھنسیں گے

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے چیف ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار کو بھی تار تار کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کے وزیر عوام کو ڈرانے دھمکانے والی زبان استعمال کررہے ہیں جوانتہائی نامناسب ہے۔الیکشن کمیشن کو اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ بی جے پی حکومت کے 3سال 8ماہ گزرجانے کے باوجود عوام کو کوئی راحت نہیں ملی البتہ مہنگائی، بیروزگاری ، افراتفری کا ماحول پیدا کیا گیا۔بی جے پی کے مبینہ سرکلر میں کئے گئے تمام وعدوں کا پول کھل گیا ہے اور عوام اب بی جے پی کے جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنسنے والے نہیں۔

شیئر: