Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر بدھ کو حاضری سے استثنی کے باجووداحتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوگئے۔نیب استغاثہ نے مزید2گواہوں محمد رشید اور مظہر رضا خان بنگش کے عدالت میں قلم بند کرائے۔ شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث نے گواہوں پر جرح کی۔نیب استغاثہ نے گواہوں کو پریشان کرنے کا الزام لگایا جس پر تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔خواجہ حارث نے کہاکہ نیب استغاثہ نے غیر ضروری مداخلت کر رہے ہیں۔ نیب استغاثہ نے کہا کہ گواہوں سے جو چاہے پوچھیں اور ہم خاموش رہیں؟۔
 

شیئر: