Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل معیشت کیلئے نوٹ بندی کے بعد چیک بندی

نئی دہلی۔۔۔۔آل انڈیا تاجر کنفیڈریشن ( سی اے آئی ٹی) کا دعویٰ ہے کہ مرکزی حکومت چیک بک سسٹم کو ختم کرنے کیلئے فوری اعلان کرسکتی ہے۔ سی اے آئی ٹی کے جنرل سیکریٹری پروین کھنڈیلوال کا خیال ہے کہ حکومت کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کے استعمال کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے ۔ اب چیک بک کی سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ جلد کیا جاسکتا ہے۔ کھنڈیلوال نے کہا کہ نوٹ بندی سے پہلے مرکزی حکومت نے نئی کرنسی کی پرنٹنگ میں 25ہزار کروڑ روپے خرچ کئے اور کرنسی کی سیکیورٹی پر 6ہزارکروڑ روپے اضافی رقم خرچ کی۔ ان اخراجات کے پیش نظر مرکزی حکومت ملک کی معیشت کو ڈیجیٹل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد چیک کے ذریعے لین دین میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام پر 2.5ٹریلین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہدف کو پورا کرنے کیلئے حکومت جلد ہی چیک بک پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات کرسکتی ہے۔

شیئر: