Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

  اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سینٹ میں حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیم بل منظوری کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے مدد طلب کرلی ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے اسپیکر چیمبر میں مجھ سے 12منٹ ملاقات کی۔ شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت کے آئینی ترمیم بل کے لئے پیپلزپارٹی سے حمایت کی مدد مانگی ہے۔ وزیر اعظم کو بتادیا کہ اس حوالے سے میں ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتا لیکن ان کا پیغام اپنی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دوں گا ۔ شاہد خاقان نے کہا کہ آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے ملاقات یا فون پر رابطے کے لئے بھی تیار ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا پیغام اعلیٰ قیادت تک پہنچا دیا ۔ اب اعلیٰ قیادت ہی سینیٹ میں حکومت کے آئینی ترمیم کے بل کی حمایت یا شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا فیصلہ کریگی۔

شیئر: