Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی چھٹی منظور کرلی

 
اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیماری کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں موجود ہیں۔گزشتہ دنوں ان کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا تھا جس میں بیماری کے باعث چھٹی کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی گئی ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو اعتماد میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طبیعت کی بہتری تک سفر نہیں کرسکتے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور جب ان کی صحت اجازت دے گی وہ عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ دریں اثناءذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت کے بعد اسحاق ڈار کی چھٹیاں منظور کرتے ہوئے ان سے تمام ذمہ داریاں واپس لے لیں۔وفاقی وزرا اور وزیر مملکت کی چھٹی اور استحقاق سے متعلق رولز 17 (1) 1975 کے مطابق انہیں چھٹی دی گئی ہے۔ رولز کے تحت یہ چھٹی زیادہ سے زیادہ 3 ماہ پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ اسحاق ڈار سے واپس لی گئی ذمہ داریاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس رہیں گی ۔ مشاورت کے بعد وہ وزارت خزانہ کا قلمدان کسی اور شخص کودینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

شیئر: