Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوت جہاز1914ءسے بحیرہ آرکیٹک میں بہہ رہا ہے

لندن.... مشہور مال بردار جہاز جو مال بردارکہلانے کے ساتھ بھوت جہاز کے نام سے زیادہ مقبول تھا۔ 1914ءسے سمندری لہروں پر بہہ رہاہے۔ ایس ایس بیچیمو نامی یہ جہاز اب کہاں ہوگا اس کے بارے میں کسی کو قطعی طور پر علم نہیں۔ واضح ہو کہ برسہا برس تک سمندر میں بھٹکتے رہنے کے بعد یہ جہاز بحری قزاقوں کے دستبرد کا نشانہ بنا او راس میں رکھا ہوا مال یا سامان سب کچھ غائب ہوگیا اور جہازاتنا خالی ہوگیا کہ اسے بھوت جہاز کا نام دیا جانے لگا۔ اب سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس جہاز کو آخری بار 1969ءمیں دیکھا گیا تھا مگر پھر نہ تو یہ جہاز نظر آیا او رنہ ہی اسکا ملبہ کہیں دریافت ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ 1931ءمیں یہ جہاز بحیرہ آرکیٹک میں سفر کے دوران برف میں پھنس گیا تھا۔ برف جب پگھلی تو یہ جہازوہاں سے نکلا ۔ اس کے بعد دنیا کے مختلف علاقوں میں 12مرتبہ اسے دیکھا گیا۔ آخری مرتبہ یہ جہاز چکتی سمندر میں نظر آیا تھا۔ اب اس جہاز کی حیثیت انتہائی پراسرار ہوگئی ہے اور دنیا بھر کے جہاز راں ، ملاح اور غوطہ خور ادھر ادھر اسکی تلاش میں مصروف ہیں مگر کوئی سراغ اب تک نہیں مل سکا کہ تلاش بند کردی جائے۔

شیئر: