Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر محمد وسیم کے فنڈز کی کمی کے الزامات مسترد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کی جانب سے فنڈز کی کمی کے الزامات کو مسترد کرتےہوئے ان کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں ۔ وزارت بین الصوبائی رابطے کی جانب سے جاری بیان میں محمد وسیم کو 2014 ءسے اب تک جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات کے مطابق باکسر کو تقریباً 2کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وسیم کو2014میں گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کےلئے 20 لاکھ روپے دئیے گئے، اسی سال ایشین گیمز کےلئے 10 لاکھ اور ڈبلیو بی سی پروفیشنل میں شرکت کےلئے تربیت اور تیاری کے سلسلے میں 2 کروڑ 46 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔وزارت بین الصوبائی رابطے کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے باکسر کا خیال رکھا اور ہر مرحلے میں ان کی معاونت کی۔حکومت کا کہنا ہے کہ باکسر کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بھی بھاری رقم مختص کی گئی۔ یاد رہے کہ پاکستانی باکسر نے اعلان کیا تھا کہ ان کے پاس بین الاقوامی باکسنگ کے ایونٹس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے فنڈز نہیں ہیں اس لیے دوسرے ممالک کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش پر غور کریں گے۔

شیئر: