Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھٹنے ٹیک کر بیوی پر فاتح بن جاﺅ، القرنی

ریاض ....معروف سعودی مبلغِ اسلام شیخ ڈاکٹر عائض القرنی نے تمام شوہروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں۔ ایسا کرنے سے شوہر کی شکست نہیں بلکہ جیت ہوگی۔ انہوں نے یہ مشورہ ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر جاری کردہ وڈیو میں دیا ہے جسے ہزاروں افرا د دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہی نہیں علامہ الجوزی اور شیخ علی الطنطاوی جیسی شخصیات بھی اپنی بیویوں کے آگے سرتسلیم خم کئے ہوئے تھے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ طلاق کے بیشتر مسائل لایعنی ہوتے ہیں۔ اگر مرد شکست قبول کرلیں تو طلاق کی نوبت نہ آئے اور وہی فاتح ہونگے۔
 

شیئر: