Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول (ناصریہ) میں انٹرہاﺅس اردو مباحثہ

مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور تھے، طلباءمیں انعامات و توصیفی اسناد تقسیم
ریاض(ذکاءاللہ محسن)پاکستان انٹرنیشنل ا سکول ریاض (ناصریہ) میں انٹرہاﺅس اردو مباحثہ سینئر بوائز ونگ ون میں منعقد ہوا۔ عنوان " موج غم پہ رقص کرتا ہے حباب زندگی"۔ تھا۔ مہمان خصوصی پاکستان ایمبیسی ریاض کے ویلفیئر اتاشی اور ناصریہ اسکول کے لنک افسر شیخ عبدالشکورتھے۔ صدارت وائس پرنسپل گوہر رفیق نے کی، پرنسپل طاہر رضا عابد بھی مباحثے کے شرکا ء  کی حوصلہ افزائی کےلئے موجود تھے۔ 5ہاﺅس کے طلباءنے مباحثے کی موافقت اور مخالفت میں دلچسپ اور پرجوش تقاریر کر کے حاضرین سے داد سمیٹی ۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق اقبال ہاﺅس نے پہلی، عبد القدیر ہاﺅس نے دوسری، جناح ہاﺅس نے تیسری، ٹیپو ہاﺅس نے چوتھی اور عبدالعزیز ہاﺅس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پہلی انفرادی پوزیشن دہم اے کے فہیم، دہم اے کے احمد باجوہ اور بلال عابد نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کا اعلان پرنسپل طاہر رضا نے کیا۔ منصفین میں سید ذوالفقار علی، وحید سرفراز اور ندیم سعادت شامل تھے۔ شیخ عبدالشکور نے خطاب میں مباحثے کو دلچسپ اور معیاری قرار دیا۔ انہوں نے طلباءسے کہا کہ آپ دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور عملی زندگی کے لئے خود کو تیار کریں۔ وائس پرنسپل گوہر رفیق نے کہا کہ یہ موضوع ہمیں دعوت فکر دیتا ہے کہ زندگی کیا ہے؟ پرنسپل طاہر رضا عابد نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ طاہر رضا نے کامیاب طلباء اور والدین کو مبارکباد دی اور اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہا۔ ویلفیئر اتاشی شیخ عبد الشکور ، پرنسپل طاہر رضا اور وائس پرنسپل گوہر رفیق اور انچارج مباحثہ خالد محمود عاصم نے کامیاب طلباءمیں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ نظامت کے فرائض سعود احمد اور تقی حیدر نے انجام دئیے ۔ اختتام پرجوش قومی ترانے پر ہوا۔

شیئر: