Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی میزائل غلط پتے پر پہنچ گیا..... اخباری کالم

23نومبر جمعرات کو سعودی اخبار "عکاظ" میں شائع ہونے والا کالم ”ایرانی میزائل غلط پتے پر پہنچ گیا“ کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے۔
ایرانی میزائل غلط پتے پر پہنچ گیا
خالد السلیمان ۔ عکاظ
ایران نے بیلسٹک میزائل جیسا کہ اس نے بلند بانگ دعوے کئے تھے تل ابیب پر داغنے کیلئے تیار کئے تھے۔ عجیب بات یہ ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر نہیں بلکہ سعودی دارالحکومت ریاض پر داغ دیا گیا۔ ایران نے متعدد جماعتوں اور ملیشیاﺅں کو القدس کی آزادی کے نام پر مسلح کیا تھا مگر ان جماعتوں میں سے کسی ایک نے بھی اسرائیل کا رخ نہیں کیا۔ اس کے برعکس ان گروپوں نے 4عرب دارالحکومتوں کو اپنے قبضے میں کرلیا۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ اب بھی ایران اور اسکے وظیفہ خوار ”اسرائیل مردہ باد“ کے نعرے لگائے چلے جارہے ہیں۔ یہ گروہ اسرائیل نہیں بلکہ عرب ممالک کے باشندوں کے نام موت کے پروانے جاری کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ خمینی انقلاب کی آمد کے بعد سے ایران یہی سب کچھ کررہا ہے۔ ایران نے عظیم الشان تمدنی ورثے کے باوجود عرب دنیا کو موت ، خانہ جنگی، فتنہ انگیزی، تخریب کاری اور انارکی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بہت سارے عرب ایران کے فریب میں آگئے۔ بعض عربوںنے ایران کے ہاتھوں اپنے ضمیر بیچ دیئے۔ ایسے عرب بہت کم ہیں جو نئے ایران کے اہداف اور عزائم سے واقف ہیں۔ سعودی عرب ایرانی نظام کے ساتھ پہلے ہی سے محتاط ہے۔ بعض عرب ، ایران کے جھوٹے نعروں اوردولت کی پُرفریب تقسیم سے جھانسے میں آگئے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ایران کی حقیقت معلوم کرنے میں بہت سارے عربوں کو کافی وقت لگ گیا۔اب جاکر انہیں پتہ چلا کہ ایران شیطان کے سوا کچھ نہیں۔ وہ کملائے ہوئے پھول کا گلدستہ دکھا کر عربوں کو رجھاتا رہا۔ عرب لیگ نے آج عرب دارالحکومتوں پر ایران کے میزائل حملوںکے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ ایران اس سے قبل ہی عرب ممالک کے چکر لگا کر اپنے دفاع کی مہم چلا چکا ہے۔ اسکے ذمہ دار وہ عرب ہیں جو ایرانی منصوبے سے نمٹنے کے سلسلے میں برسہا برس سے غفلت شعاری کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

مزید پڑھیں جدہ بارش اور غم ..... سعودی اخبارات کے اداریئے 

شیئر: