Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ....سعودی اخبارات کیا کہتے ہیں؟

جمعرات 23نومبر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ات کی سرخیاں کچھ اس طرح تھیں۔ یہاں پر 2سعودی اخبارات ”الحیاة “ اور ”الاقتصادیہ“ کے صفحہ اول کی سرخیوں کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے۔
الحیاة:۔
الحیاة نے اپنے جمعرات کے شمارے میں صفحہ اول پر جو پہلی سرخی لگائی ہے وہ کچھ اسطرح ہے”سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پرکوئی پابندی نہیں ہوگی، سیکیورٹی عمل میں مدد کیلئے لیڈیز پولیس تیار ہوگی، ترجمان وزارت داخلہ“۔
دوسری سرخی ”یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ اور صنعاءایئرپورٹ کھلوا دیا، یمنیوں کی مدد کیلئے انسانیت نواز پروگرام نافذ کرنے کا عزم“۔
تیسری سرخی ” روس میں منعقدہ سربراہ کانفرنس نے شامی بحران کے سیاسی حل اور مکالمے کے افق مرتسم کردیئے، سعودی عرب نے شامی اپوزیشن کو صف بستہ کرنے کیلئے بھرپور تعاون دینے کا یقین دلادیا“۔
چوتھی بڑی سرخی الحیاة کی یہ رہی ”لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملک کو علاقائی جھگڑوں سے دور رکھنے کیلئے بھرپور عوامی تائید حاصل کرلی، لبنانی صدر کی درخواست پر استعفیٰ واپس لے لیا، لبنان کے عرب تشخص اور استحکام کا مشن جاری رکھنے کا عزم“۔
پانچویں سرخی ” فلسطینی گروپ مصالحتی سمجھوتے پر عمل درآمد کیلئے پُرعزم، الفتح نے مکمل اقتدار کے حصول سے قبل غزہ پر پابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا“۔
چھٹی بڑی سرخی ”مصر نے الاخوان کو اقتدار دلانے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں ترکی پر مدد کا الزام لگایا“۔
ساتویں سرخی”فرانس نے طرابلس پر بین الاقوامی پابندیوں کیلئے سلامتی کونسل سے مطالبے کا عندیہ دیدیا“۔
آٹھویں اور آخری سرخی یہ ہے ”ہیگ عدالت نے بوسنیا میں بیخ کنی کا الزام ثابت ہوجانے پر بلقان کے قصاب کو سزائے عمر قید سنادی“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

 

مزید پڑھیں جدہ بارش .... کالمز کیا کہتے ہیں؟
الاقتصادیہ:۔
الاقتصادیہ کے پہلے صفحہ کی پہلی سرخی جمعرات کو یہ تھی ” غیر منقولہ جائدادو ںکے فنڈز میں غیر ملکیو ںکا حصہ 1.1فیصد ، 316.6 ملین ریال تک سرمایہ کاری محدود“۔
دوسری سرخی” انشورنس کرانے والوں کو نقد رقم دینے پر مجبور کرنے والے صحت ادارے بند کرنے کا فیصلہ“۔
تیسری سرخی” ای کرنسی میں 730فیصد اضافے کے بعد کرنسی کے دھڑن تختہ ہونے کے خدشات“۔
چوتھی بڑی سرخی” قطری ریال پر اعتماد کا فقدان، ایم ایس سی آئی میں قطری حصص کی قدر گھٹ گئی“۔
پانچویں سرخی ”تیل کی طلب بڑھے گی، امریکہ کے تیل ذخائر ختم ہوجائیں گے، توانائی ایجنسی“۔
چھٹی سرخی ”سعودی وزارت آباد کاری آئندہ چند روز کے دوران 8علاقو ں میں 22ہزار مکانات پیش کریگی“۔
الاقتصادیہ اخبار کی ساتویں اور آخری سرخی”ولی عہد آئندہ اتوار کو انسداد دہشتگردی اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کانفرنس کا افتتاح کرینگے“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

مزید پڑھیں:۔  جدہ بارش اور غم.... سعودی اخبارات کے اداریئے

شیئر: