Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر وی 10 کی تفصیلات سامنے آ گئیں‎

 
ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے نئے موبائل وی 10  کو 28 نومبر کو چائنہ میں لانچ کیا جائے گا تاہم اسمارٹ فون کی تفصیلات مختلف ویب سائٹس کی جانب سے لیک کر دی گئی ہیں۔ فون میں ممکنہ طور پر 5.99 انچ ڈسپلے ، کرن 970 پراسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی اسٹوریج دیے جانے کا امکان ہے۔فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔
فون کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 20میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے جائیں گے۔فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہو گا۔آڈیو جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کی قیمت 3000 یان تک ہونے کا امکان ہے۔
 
 

شیئر: