Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک پرپارکنگ پر 20ہزار روپے جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ آج سے ایم سی ڈی کے ساتھ مل کر روڈ پر پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع کرنے جارہا ہے۔ پبلک مقامات اور شاہراہوں پر غیر قانونی طور پر کھڑی بسوں اور ٹیکسیوں کو اب بھا ری جرمانہ دینا ہوگا۔ گاڑی کے وزن کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائیگا۔ یہ 5سے 20ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔اسپیشل کمشنریٹ(ٹرانسپورٹ) کے کے دہیا نے ایم سی ڈی کو خط تحریر کیا کہ مشترکہ ٹیموں کیلئے ایم سی ڈی آفیسرز تعینات کئے جائیں۔ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ غیر قانونی طور پر چلنے والی بسوں کیخلاف کارروائی کررہا ہے۔ غیر قانونی طور پر پارک کی جانے والی بسوں سے سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایم سی ڈی ایکٹ کے مطابق ان بسوں پر وزن کے حساب سے جرمانہ لگایا جاتاہے ۔ فی الحال ایک روپے فی کلو کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔ بس عموماً13ٹن کی ہوتی ہے ایسے میں 13ہزار روپے جرمانہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ 3750روپے بس کو لے جانے کا چارج لیا جاتا ہے۔ اس طرح ایک بس سے 18سے 20ہزار روپے تک جرمانہ وصول کیا جائیگا۔موٹر سائیکل ایکٹ کے مطابق غیر قانونی پارکنگ کے معاملے میں 100روپے کا جرمانہ ہوگا ۔

شیئر: