Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں روہنگیاپر تشدد نسل کْشی ہے، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف پُرتشدد کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیدیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد میانمار کی فوج پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہاں اس مسلم اقلیت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن روکا جا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق حقائق کا انتہائی محتاط انداز سے جائزہ لیا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی سطح پر روہنگیا برادری کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ظلم کے ذمے دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں پُرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کر6 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔
 

 

 

شیئر: