Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطالبات مان لئے تو مزید دھرنے ہونگے،وزیر داخلہ

 اسلام آباد ... وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی اور ضد سے وکٹ گرانے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔وزیرقانون کااستعفیٰ صرف پارلیمنٹ لے سکتی ہے۔سڑکوں پربیٹھ کراستعفے نہیں د ئیے جاسکتے۔دھرنا سیاسی ایجنڈے کے تحت دیاجارہاہے۔ اسکا مقصدحکومت کوبریلوی مسلک سے لڑاناہے تاکہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کاووٹ بینک گرجائے۔خادم حسین خود الیکشن کااعلان کرچلے ہیںا ور لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔3 گھنٹے میں آپریشن سے جگہ خالی کراسکتے ہیںلیکن کون گارنٹی دے گاکہ لال مسجدیا ماڈل ٹاون کاماحول نہیں بنے گا؟ لاشیں نہیں گریں گی؟ دھرنے سے متعلق آئندہ 24گھنٹوں میں کچھ اہم اعلان ہوں گے۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کے مطالبات مان لئے تومزیدلوگ بھی دھرنا دیں گے۔ ناجائز مطالبات ماننے کاکوئی جوازنہیں۔ حکومت کے پاس سرنڈرکا کوئی آپشن نہیں۔ اگرکوئی یہ کہتاہے کہ ختم نبوت کے ساتھ خدانخواستہ کوئی کھیل ہورہاہے۔تووہ ملک دشمنی والی بات کرتاہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ لوگ اپنی سرگرمیوں سے پاکستان کے دشمنوں کی خدمت کررہے ہیں۔دنیامیں پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست پاکستان کتنی بے بس ہے۔ہماری اپیل ہے کہ دھرناختم کردیں۔اگرزاہد حامد کے استعفے کی ضد کیلئے یادھونس دھاندلی سے کوئی وکٹ گرانا چاہتے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے جیسی بدعت عمران خان اور طاہرالقادری نے متعارف کرائی ہیں۔ دھرنوں کوبرداشت کرنے کے عادی ہیں۔پورے ملک کاوزیرداخلہ ہوں صرف فیض آباد کاوزیرداخلہ نہیں۔تمام فیصلے ملک کوسامنے رکھ کرکرناپڑتے ہیں۔

شیئر: