Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا بھی بالی وڈ میں

 نمائندہ اردو نیوز۔نئی دہلی
اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے بالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔حالیہ دنوں میں کئی اداکاروں کے بچوں نے بالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے۔سارہ علی خان،جھانوی کپور کے بعد اس فہرست میں اننیا پانڈے کا نام بھی  شامل ہونے والا ہے۔خبر ہے کہ اننیا ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘سے بالی وڈ ڈبیوکریں گی۔حال ہی میں فلم کا پہلا پوسٹر جاری ہواہے۔بتایا جاتا ہے کہ فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کا نام فائنل ہواہے۔ سوشل میڈیا پر اننیا کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر وہ فلم سازوں کی پہلی پسند بنتی جارہی ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ فلم کیلئے کئی نام سامنے ہیں لیکن ایسالگتا ہے کہ اننیا نے اس میں بازی مارلی ہے ۔
 

شیئر: