Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں ایرانی پر کیبل نیٹ ورک ہیک کرنیکا الزام

واشنگٹن۔۔۔ امریکی پراسیکیوٹرز نے ایک ایرانی شہری پر رواں سال کے شروع میں کیبل ٹی وی چینل ایچ بی او کے مقبول پروگرام گیم آف تھرونزکے بارے میں معلومات چرانے اور کمپنی سے لاکھوں ڈالر ہتھیانے کی کوشش کرنے کی بنا پر اس کیخلاف چینل کے کمپیوٹر سسٹمز میں در اندازی کا الزام لگا یا ہے۔ گزشتہ روز 29 سالہ بہزاد مصری پر عائد کی جانے والی فرد جرم پراسیکیوٹرز کی جانب سے اس کے لئے اور ان دوسروں کے لئے جو امریکی کمپنیوں یا افراد کا استحصال کر سکتے ہیں، ایک انتباہ کے ساتھ سامنے آئی۔نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کے قائم مقام اٹارنی جون ایچ کم نے کہا ہے کہ بہزاد مصری کو اور انٹر نیٹ پر ہیکنگ اور اس سے متعلق دوسرے جرائم کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں کہیں بھی بیٹھے ہوں اپنے کمپیوٹر کی اسکرین پر کوئی بھی سائبر جرم کرنے کے بعد محفوظ نہیں رہ سکتے۔جب ایچ بی او نے بہزاد مصری کی اس ای میل کو مسترد کر دیا جس میں اس نے کمپنی سے لاکھوں ڈالر غصب کرنے کی کوشش کی تھی، تو اس نے مبینہ طور پر گیم آف تھرون کے ایپی سوڈز کی چرائی گئی ویڈیوز اور5اسکرپٹس کے کچھ حصے اس ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیئے تھے جسے وہ کنٹرول کرتا تھا۔
 
 
 

شیئر: