Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون صافر کی جاسوسی کا نیا طریقہ

لندن ۔۔۔ زیادہ تر اینڈرائڈ اسمارٹ فونز لوکیشن سروسز بند ہونے کی صورت میں بھی لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجواتے ہیں۔یہ انکشاف نیوز ویب سائٹ کوارٹزکی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا ۔ کوارٹز کا کہنا ہے کہ انڈرائڈ فونز صارف کے آس پاس کے اسمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو بھیجتے ہیں۔صارفین کی پرائیویسی کے لئے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔گوگل نے کوارٹز کو بتایا کہ اینڈرائڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں ، اینڈرائڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔کوارٹز کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہو حتیٰ کہ اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تو بھی ا سمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں ۔ فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لئے کوئی آپشن موجود نہیں ۔صارفین کی پرائیویسی کے لئے کام کرنے والی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس سے یہ واضح ہے کہ لوگوں کا اپنے ا سمارٹ فونز پر کوئی کنٹرول نہیں ۔
 
 

شیئر: