Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کائنات کی ایس ایچ او کے روپ میں تصویر وائرل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہندوستانی  پنجاب پولیس کی ایک لیڈی ایس ایچ او کی تصویر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں ایک خوبصورت پولیس آفیسر ڈیوٹی کرتی نظر آتی ہے۔ اس پولیس آفیسر کا نام ہرلین من بتایا گیالیکن جلد ہی سچ سامنے آگیا جس کے مطابق یہ تصویر کسی پولیس آفیسر کی نہیں بلکہ اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں جنہوں نے ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ تصویر اپ لوڈ کی تھی ۔شائقین نے  تبصروں کی بھرمار کر دی۔ اس کے بعد کائنات اروڑا کو اپنا وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہ وہ پنجابی فلم   جگا جیوندا اے  میں پولیس آفیسر کا رول ادا کر رہی ہیں۔  دسمبر 1982ء کو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات، دیویا بھارتی کی کزن ہیں۔کائنات اروڑا اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ کائنات نے 2010 میں فلم  کھٹا میٹھا  میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کر کے بالی وڈ میں ڈبیو کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم  گرینڈ مستی ، من کاٹھا ، لیلیٰ او لیلیٰ  اور رام گوپال ورما کی فلم سیکریٹ میں بھی کام کیا ہے۔
 

شیئر: