Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ اور ہالینڈ ویمنز ہاکی کے سیمی فائنل میں

 
آکلینڈ:انگلینڈ اور ہالینڈ نے ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے امریکہ اور ہالینڈ نے چین کو شکست دیدی۔ ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہےں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے امریکہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول بیری سوفی نے کئے۔ ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے چین کو با آسانی 0-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ ہالینڈ کی جانب سے ویلٹین، مارلوز کیٹلز، وین مساکر اور فریڈرک متالا نے گول اسکور کئے۔ دریں اثناء ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ میزبان نیوزی لینڈ، انگلینڈ، کوریا اور ہالینڈ نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل جمعہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے امریکہ اور نیوزی لینڈ نے ارجنٹائن کو شکست دی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ہفتہ کو ہالینڈ اور کوریا کے مابین کھیلا جائے گا۔ 

شیئر: