Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نژادخاتون اسکاٹ لینڈ یارڈ میں ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ بن گئیں

لندن۔۔۔ پاکستان نژاد برطانوی خاتون عالمگیر شہرت یافتہ برطانوی پولیس ا سکاٹ لینڈ یارڈ میں ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات کی جانے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں۔ شبنم چوہدری 2 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ کراچی سے برطانیہ منتقل ہوئیں اور اپنے والدین کی خواہش کے برعکس انہوں نے پولیس فورس میں شمولیت اختیارکی۔ انہوں نے 1989ء میں پولیس فورس میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہیں جرائم پیشہ گروہوں اور نفرت پر مبنی جرائم کے خاتمے میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میٹرو پولیٹن پولیس میں سراغ رساں سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ پر ترقی دی گئی ہے۔ شبنم چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 4 بہنیں ہیں اور ان کے والدین ان کی جلد از جلد شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور بعدازاں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کے والدین نے دیکھا کہ وہ جرائم کیخلاف لڑ رہی ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے۔
 
 

شیئر: