Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینجرز نے دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا

  اسلا م آباد..پاکستان رینجرز نے اتوار کو اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ دھرنے کے سیکیورٹی انتظامات حوالے کئے جانے کے بعد ر ینجرز نے فیض آباد کے اطراف پوزیشنز سنبھال لیں۔ ایف سی اور پولیس کو فرنٹ پوزیشن سے ہٹا کر آئی ایٹ مرکز میں تعینات کردیا گیا۔ رینجرز نے آئی جے پی روڈ، ایکسپریس وے، مری روڈ اور فیصل ایونیو کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ رینجرز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس، انتظامیہ اور رینجرز حکام کے اجلاس میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ۔ایک ہزار سے زائد اہلکار فیض آباد کے اطراف میں تعینات ہیں۔ اس کا مقصد جلاو اور گھیراو کو روکنا ہے۔فیض آباد میں دھرنا جاری ہے۔مشتعل مظاہرین نے اتوار کی صبح سیکٹر آئی 8 کے قریب گاڑی اور 4 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی ۔

شیئر: