Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں آرام کرینگے

 
نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کو ہلی کو آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ون ڈے سیریز میں کوہلی کی اوپنر روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔ہند اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ2دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہوگا جس میں کوہلی ہی ٹیم کے کپتان ہو ں تاہم10دسمبر سے شروع ہو نے والی سیریز کے لئے ان کے نائب روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔
 مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی 120انٹرنیشنل سنچریاں بنا سکتے ہیں، شعیب اختر
اس سیریز ان کی عدم شرکت کی قیاس آرائیاں سری لنکن ٹیم کی ہند آمد سے پہلے سے شروع ہو چکی تھیں اور ایک دعویٰ یہ بھی ہوا تھا کہ کوہلی شادی کرنے والے ہیں۔ویرات کوہلی ہندوستانی ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو جنوری 2015کے بعد سے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر113میچ کھیل چکے ہیں۔

شیئر: