Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی علاقے غوطہ میں بچے غذائی قلت کا شکار

دمشق۔ ۔۔ شامی علاقے مشرقی غوطہ میں بچوں میں غذائی قلت کی انتہائی بلند سطح ریکارڈ کی گئی جبکہ شامی حکومت اس علاقے میں جنگ بندی کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے کہا ہے کہ نومبر میں کرائے گئے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے میں 5 برس سے کم عمر کے تقریباً 12 فیصد بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ برائے اطفال کے مطابق رواں برس جنوری میں یہ شرح 2.1 فیصد تھی۔شامی حکومت نے  2013 ء سے شامی باغیوں نے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر بمباری کی جا رہی تھی۔ شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب  اسٹافن ڈی مستورا نے اس علاقے میںشامی حکومت کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا ۔

 

شیئر: