Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹی ٹوئنٹی: لاہور بلیوز نے فائنل جیت لیا

 
راولپنڈی: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم لاہور وائٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیںہوا اور کپتان کے سوا کوئی بھی بلے باز لاہور بلیوز کے بولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔اوپنرز سلمان بٹ اور کامران اکمل نے ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسکور 66 تک پہنچتے پہنچتے وائٹس کی ٹیم کامران اکمل، سمیع اسلم، عمر اکمل اور آصف ذاکر کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔
مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دونوں سیمی فائنل ملتوی
اس موقع پر کپتان سلمان بٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ سلمان بٹ نے عامر یامین کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 47 رنز کی شراکت قائم کی جس میں یامین کا حصہ 15 رنز رہا۔لاہور وائٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔ کپتان سلمان بٹ نے 62 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں8 چوکے شامل تھے جبکہ کامران اکمل 20 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بلے باز رہے۔لاہور بلیوز کی جانب سے عاطف جبار2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ اعزاز چیمہ، خالد عثمان اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ تعاقب میں بلیوز کے اوپنرز امام الحق اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 43 رنز کا اچھا آغاز فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ احمد شہزاد 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اس کے بعد امام الحق کا ساتھ نبھانے کپتان محمد حفیظ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن حفیظ نے35 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز بلال آصف کے ہاتھوں تمام ہوئی جبکہ جلد ہی حسین طلعت بھی پویلین لوٹ گئے امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 7 وکٹ سے فتح دلانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا چیمپیئن بنوا دیا۔امام الحق کو شاندار کارکردگی پر فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: