Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مسلح ڈرونز‘‘ مستقبل میں خطرناک حقیقت بن جائینگے

لندن ....  آج کے دور میں جبکہ اڑان بھرنا بڑی حد تک ایک مذاق بن چکا ہے او رلوگ طرح طرح سے اڑان بھرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور انکی اکثریت کامیاب بھی نظر آتی ہے۔ اس طرح اڑان بھرنے کیلئے اب ڈرونز کا استعمال عام ہوگیا ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کئے جانیوالے یہ ڈرون حقیقتاً قاتل روبوٹ ہونگے جو ایک بار انسان کے قابوسے باہر ہوگئے تو ہر طرف قتل و غارتگری کا بازار گرم کرتے نظرآئیں گے اور انہیں روکنا مشکل ہوجائیگا۔ لاحق خطرات اس تیزی سے انسان کو اپنے حصار میں لے رہے ہیں کہ  حیرانی لوگوں کا مقدر بن جائیگی کیونکہ یہ ڈرون جو حقیقتاً قاتل روبوٹ ہیں دنیا میں کہرام برپا کرنے کا سبب بنیں گے کیونکہ اپنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ ’’مسلح ڈرون‘‘ لوگوںکو چن چن کر اور انکے چہرے شناخت کرکے نشانہ بنائیں گے۔ ماہرین نے  خبردار کیا ہے  کہ ابھی ڈرون کے مسئلے کے اس خطرناک پہلو پر سنجیدہ توجہ نہیں دی گئی ہے جبکہ اسکی اشد ضرورت ہے۔

شیئر: