Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈکپ 2018: افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے مابین ہوگا

 
ماسکو(اسپورٹس ڈیسک) روس میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے ڈراز کا اعلان کردیاگیا ہے۔افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے مابین ہوگا جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپیئن جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہو گا۔ فٹبال کا میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی 2018ء تک روس میں کھیلا جائے گا۔ جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جرمنی نے 2014 ء میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرا کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تمام 32 ٹیموں کا انتخاب بھی مکمل ہونے کے بعد ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میزبان کی حیثیت سے روس نے براہ راست ایونٹ میں شرکت کا ٹکٹ پایا تھا، اس کے بعد برازیل نے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرکے پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ پیرو 32ویں اور آخری ٹیم ہے۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل 4 درجات کی فہرست جاری کی جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس بھی سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں۔ فیفا نے اکتوبر کی درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2018 ءمیں شریک ٹیموں کی درجہ بندی کی جس کے مطابق روس 65ویں نمبر پر ہے۔ 2018 ءمیں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کی وجہ سے یہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہے۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز کے لوگو اور میسکوٹ کی رونمائی
ڈراز کے مطابق گروپ اے میں روس ، یوراگوئے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں ہوں گی جبکہ گروپ بی میںپرتگال ، اسپین ، ایران اور مراکش کی ٹیمیں آئی ہیں۔ گروپ سی میں فرانس ، پیرو، ڈنمارک ، آسٹریلیا ۔ گروپ ڈی میں ارجنٹائن، کروشیا، آئی لینڈ اور نایئجیریا۔ گروپ ای میں برازیل ، سوئٹزلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا۔ گروپ ایف میںدفاعی چیمپئین جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا۔ گروپ جی میں بیلجیئم، انگلینڈ ، تیونس اور پانامہ جبکہ آخری گروپ ایچ میں پولینڈ ، کولمبیا ، سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اٹلی،ہالینڈ، جنوبی امریکن چیمپئنز چلی، افریقن چیمپئنزکیمرون اور امریکہ سمیت دنیا کی متعدد بڑی ٹیمیں اس بار ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی نہیںکرسکیں۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی اسی اسٹیڈیم میں 15 جولائی کو ہوگا۔ اس اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی تعداد بڑھا کر 81 ہزار کر دی گئی ہے۔یہ دارالحکومت کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے، لزہنیکی اسٹیڈیم کا شمار دنیائے ا سپورٹس کے قدیم ترین وینیو میں ہوتا ہے۔ روس کے 12 مقامات پر میچز کا انعقاد ہوگا جن میں ایکارٹرنبرگ، کالننگ گرینڈ، کازان، نزنے، نوگروڈ، روسٹو اآن ڈون، سمارا، سارنسک، سوچی اور
وولگوگرینڈ شامل ہیں۔
 

شیئر: