Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تاجدار_ختم_نبوت_کانفرنس ، عوامی تحریک کا ٹرینڈ

پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جاری کیا جانے والا ٹرینڈ #تاجدار_ختم_نبوت_کانفرنس پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔تاجدار ختم نبوت کانفرنس لاہور ،مینار پاکستان میں منعقد ہوئی اور پاک نیوز چینل پر لائیو نشریات دکھائی گئی۔اس کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنان نے ٹویٹر پر ٹرینڈ بنا ڈالا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: اس کائنات کا مرکز و محور رسول اللہ کی ذات ہے۔ ایمان درِ مصطفیٰ سے وفا کا نام ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا:جب اچھے کام آسانی سے کئے جائیں اور ان سے اپنی مرضی کی زندگی حاصل کی جائے تو اسے اخلاقیات کہا جاتا ہے۔
پاکستانی عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عتیق الرحمن نے کہا:ڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کو اسلام کے پرامن چہر ے کے بارے میں تعلیم دینا چاہتے ہیں۔
ٹرینڈ کا نیا سیکشن کیسا لگا؟ رائے دیں، ہماری رہنمائی کریں
منہاج القرآن آفیشل سے ٹویٹ کیا گیا:جنوبی افریقہ کے سابق لیڈر نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اسلام قبول کیا۔
شان نذیر نے ٹویٹ میں لکھا:سدرةالمنتہیٰ رہگزر میں تری ،قاب قوسین گردِ سفر میں تری ،تو ہے حق کے قریں، حق ہے تیرے قریں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں۔
ڈاکٹر بریا بخاری نے ٹویٹ کیا: دکھ ہوتا ہے کہ فضول مباحثوں میں مصروف مولانا حضرات یہ نہیں بتاتے کہ امتِ رسول میں سب سے بڑی بدعت یہ ہے کہ کرپشن، دہشتگردی اور بےروزگاری کے ذمہ دار حکمرانوںکے سامنے خاموش رہا جائے۔
مزید پڑھیں:#پی_پی_پی_کے _50سال
 

شیئر: