Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم کو 60ملین ویوز حاصل

مارول اسٹوڈیو زکی آنے والی فلم Avengers: Infinity War کے ٹریلر نے لانچ ہونے کے دو دن میں ہی یوٹیوب پر 60ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لئے۔
4 مئی 2018 کو آنے والی یہ فلم ابھی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے۔تمام شائقین بے تابی سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں اور اس کے لیے بہت پرجوش بھی ہیں۔اس وڈیو کو ابھی تک یوٹیوب پر 60 ملین 9 لاکھ 29ہزار 8سو 88 لوگ دیکھ چکے ہیں۔2 ملین افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ 38 ہزار افراد نے نا پسندیدگی ظاہر کی ہے۔ مارول اسٹوڈیو زکی فلم کے ٹریلر میں مختلف لڑی جانے والی جنگوں کو دکھایا گیا ہے جو شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔
 
 

شیئر: