Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندہ ہوں،عمر اکمل کا موت کی افواہ پر ردعمل

 
لاہور: پاکستانی بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ الحمد للہ میں ٹھیک ٹھاک اور راولپنڈی میں ہوں جبکہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتقال کی افواہ پھیلنے کے بعد معروف پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کرکٹر عمر اکمل کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حال ہی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں عمر اکمل بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور ان کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔ اس بات کی اطلاع جب عمر اکمل کو ملی تو انہوں نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں اور راولپنڈی میں موجودہوں جبکہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ عمر اکمل کا ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ تنازع کافی دنوں سے منظر عام پر ہے۔

شیئر: