Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ نے 22.5 ارب ڈالر امداد کی اپیل کردی

واشنگٹن ۔۔۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں  تنازعات اور قدرتی آفات کے نتیجے میں متاثرہ 9  کروڑ 10 لاکھ افراد کی 2018 ء کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد کیلئے 22.5 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔ یہ رقم دنیا کے  ضرورت مند افراد کو خوراک، چھت، صحت ، ہنگامی تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی۔اقوام متحدہ کے معاون سیکریٹری جنرل برائے انسانی ہمدردی کے امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارک لوکوک نے ایک بیان میں کہا کہ  سال 2018 میں بھی تنازعات اور تشدد کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروریات پیش نظر رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اکٹھی ہونے والی رقوم جھکڑ، سمندری طوفانوں اور دیگر قدرتی آفات کے نتیجے میں متاثرین کو امداد کی فراہمی پر خرچ ہوں گے تاہم زیادہ تر رقوم یمن، شام اور جمہوریہ کانگو جیسے بحران زدہ علاقوں میں خرچ ہوں گی۔

 

شیئر: