Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل کا وزارتی اجلاس15 دسمبر کو ہوگا

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک خصوصی وزارتی اجلاس 15دسمبرکو طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں خاص طور پر شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جوہری ہتھیار سازی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کی ماہانہ صدارت کے حامل ملک جاپان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر خصوصی اجلاس 11دسمبر کو بھی طلب کرنے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش شریک وزراء کو شمالی کوریا کے بحران پر بریفنگ دیں گے۔
 

شیئر: