ڈرامہ سیریل خانی کو 5ملین ویوز حاصل

جیو ٹی وی پر 6 نومبر سے شروع ہونے والے پاکستانی ڈرامہ سیریل خانی کے OST گانے کی مختلف وڈیوز نے یوٹیوب پر 5 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لئے۔جیو ٹی وی کے آفیشل OST کو ابھی تک 3 ملین 7 لاکھ 1 ہزار 4 سو 53 لوگ دیکھ چکے جبکہ 28 ہزار لوگوں نے اس وڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:#العلا میں نوجوانوں کے ساتھ سیلفی ڈرینڈ بن گئی
یہ ڈرامہ پاکستان بھر اور بیرون ممالک میں بھی آج کل کا سب سے پسند کیا جانے ولے ڈرامہ ہے جسے ناظرین نے بہت سراہا ہے۔ 7th اسکائی انٹرٹینمنٹ کا یہ ڈرامہ معروف لکھاری عاصمہ نبیل نے لکھا اور انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیاجو آج کل پاکستان کا نمبر ون ڈرامہ ہے۔ اس ڈرامہ میں پاکستان کے موجودہ حالات ،وڈیرہ شاہی اور مظلوم عوام کی زندگی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ سیکشن کیسا لگا؟ رائے دیں،ہماری رہنمائی کریں
ڈرامہ کی تمام اقساط بھی یو ٹیوب پر 2 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر چکی ہیں اور ہر آنے والی قسط ناظرین کی دلچسپی میں اور اضافہ کر رہی ہے۔
 

شیئر: