Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافر بائیں دروازے سے آمد ورفت کیوں کرتے ہیں؟

لندن ..... اب جبکہ دنیا بھر میں فضائی سفر عام ہوگیا ہے اور کروڑوں افراد فضائی سفر کرچکے ہیں جبکہ لاکھوں روزانہ سفر کرتے ہیں مگر لوگ ٹکٹ خریدتے ہیں، ایئرپورٹ آتے ہیں اور طیارے پر سوار ہوکر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں اور پھر اپنی منزل پر پہنچ کر طیارے سے اترکر اپنی جگہوں پر چلے جاتے ہیں۔ یہ ایک کلیہ ہے مگر لوگوں نے اس حوالے سے ایک نکتے کو ابتک مسلسل نظر انداز کیا ہے کہ آخر کار لوگ طیارے میں داخل ہونے اور اس سے باہر آنے کے لئے ایک ہی راستہ کیوں اختیار کرتے ہیں اور یہ راستہ بھی وہ ہوتا ہے جو طیارے کے بائیں جانب ہوتے ہیںحالانکہ سیڑھیاں دائیں جانب بھی لگ سکتی ہیں اور کیٹرنگ والوں کیلئے اکثر یہی سیڑھیاں کام آتی ہیں مگر آج تک کسی مسافر کو طیارے کے دائیں دروازے سے آتے جاتے کیوں نہیں دیکھا گیا۔ اب ماہرین ہوابازی نے اسکی وجہ یہ بتائی ہے کہ ہوابازوں کی نشست بالعموم طیارے کے بائیں جانب ہوتی ہے جہاں سے وہ لینڈنگ ٹرمینل کو بہتر طور پر دیکھ سکتے ہیں تاہم اس کلیے کا اطلاق چند چھوٹے قسم کے طیاروں پرنہیں ہوتاکیونکہ اس میں لوگ دائیں جانب سے بھی آتے جاتے ہیں۔ چھوٹے طیاروں کے ہوابازوں کیلئے لینڈنگ کے وقت پورے ایئرپورٹ کو دیکھنا کوئی ضروری نہیں ہوتا۔
 

شیئر: