Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسموگ : سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن لئے

 
نئی دہلی: دہلی ٹیسٹ میں سری لنکا اور ہند کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت عجیب صورتحال پیش آئی جب سری لنکن ٹیم کی اسموگ کے حوالے شکایت پر کھیل روکنا پڑا۔ ا سموگ کے باعت کھیل 3 بار روکنا پڑا جبکہ کچھ سری لنکن کھلاڑی چہرے پر ماسک پہن کر فیلڈ میں آئے تھے اور کھلاڑیوں فیلڈ چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے ، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا احتجاج جائز تھا جو کہ خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ دیگر نے مخالف ٹیم پر بہانہ بازی کا الزام عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ہند سری لنکا ٹیسٹ، کوہلی کی 20ویں ٹیسٹ سنچری
 میچ کے دوران سری لنکا کے کھلاڑیوں کا ماسک پہن کر میدان میں اترنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ امید ہے کہ بی سی سی آئی مستقبل میں اس بات پر توجہ دے گی۔کیا سری لنکن کھلاڑی میچ ہار رہے ہیں جو وہ یہ ڈرامہ کر رہے ہیں۔ فیروز شاہ کوٹلہ میں ماسک پہن کر اتر کر سری لنکا نے یہ پیغام دیا ہے کہ دہلی میں سردی کے موسم میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دینی چاہیے، جب تک موسم میں بہتری نہ ہو میچ منعقد نہ ہوں۔ 

شیئر: