Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹام ہینکس کیلئے کار کا تحفہ

ہالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار ٹام ہینکس کو ان کے مداحوں نے کار کا تحفہ دیاہے۔ ٹام ہینکس کی اداکاری کے جگہ جگہ چرچے ہیں۔ پولینڈ کے مداحوں کے ایک گروپ نے اپنے من پسند اداکار کو ایک چھوٹی کار بطور تحفہ بھجوائی ہے جسے وصول کرکے ٹام کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کار ڈرائیو کی اور تصویریں بھی بنوائیں ۔مداحوں کی جانب سے کار کے تحفے پر اداکار نے دلی شکریہ ادا کیاہے۔ٹام کی یہ کار 1970 کی کار کا ماڈل ہے جسے ان کے مداحوں نے نیا کرکے خصوصی تحفے کے طور پر بھیجا ہے۔
 

شیئر: