Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کی” ڈیئر زندگی “گوگل پلے پرمقبول ترین

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی” ڈیئر زندگی“ گوگل پلے پرمقبول ترین فلم بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل انڈیا نے گوگل پلے پر سال کے دوران مقبول ترین فلموں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ڈیئر زندگی مقبولیت میں پہلے نمبرپر رہی جبکہ دوسرے نمبر پر ہالی وڈ فلم ’موانا‘اور ’ونڈر ویمن‘ر ہیں۔اس کے ساتھ ہی گوگل پلے پر ٹاپ گیمز میں باہو بلی گیم نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئنز،سپر ماریو اور پوکیمون ڈیول کو پیچھے چھوڑ دیا ۔واضح رہے کہ گوری شندے کی ہدایتکاری میں بننے والی کنگ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘گزشتہ سال نومبر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ سمیت پاکستانی اداکار علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
 

شیئر: