Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایڈز کے پھیلائو پر اقوام متحدہ کی تشویش

قاہرہ ۔ ۔۔ اقوام متحدہ نے مصر میں ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا شکار ہونیوالے مریضوں میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس بیماری سے تحفظ کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ مصری معاشرے میں اس بارے میں آگہی کا فقدان اور مریضوں کو درپیش سماجی مسائل  ہیں جن کی وجہ سے وہ مرض چھپاتے ہیں۔اسکے علاوہ ملک میں اس وباء کے تدارک کیلئے سرمائے کی قلت کا سامنا بھی ہے۔عالمی ادارے کے حکام کے مطابق مصر میں اس وائرس کے نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد نوجوان یا کم عمر افراد کی ہے۔ 95 ملین آبادی کے اس ملک میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد مشرقِ وسطیٰ میں ایران، سوڈان اور صومالیہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
 
 
 

شیئر: