Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کوکو“ نے 10 دن میں 28 ارب کمالئے

چھوٹے راک اسٹار کی دادا اور دادی سے محبت کی کہانی ’کوکو‘ نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔رنگا رنگ ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم نے صرف 10دن میں دنیا بھر سے 28ارب روپے کمالئے۔لی انکرچ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 12سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ایک صدی پرانے پراسرار واقعے کی کھوج میں مگن دکھائی دیتا ہے۔یہ لڑکا سنگر بننے کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے اور اپنے خواب کی تکمیل میں سفر کرتے ہوئے غیر ارادی طور پر مرنے والوں کی دنیا میں جا پہنچتا ہے۔ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم ”کوکو“ نے ریلیز ہونے کے بعد سے دھوم مچا رکھی ہے۔فلم میں جن اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ان میں اینتھونی گونزالز، گیل گارشیا، بنجامین بریٹ، رینی وکٹر اور اینا اوفیلیا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ فلم 22نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔
 

شیئر: