Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ویٹ لفٹنگ میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ

لاہور : ویٹ لفٹنگ مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن صنف نازک نے یہ تاثر غلط ثابت کر دکھایا اور پنجاب گرلز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔نیشنل کوچنگ سنٹرمیں ہونے والے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میںمردوں کا ٹائٹل لاہور ڈویژن نے جیتا تو خواتین کا ٹائٹل گوجرانوالہ کے نام رہا۔پنجاب کا شہر گوجرانوالہ جو پہلوانوں کے شہر کے نام سے مشہور ہے وہاں کی خواتین نے بتا دیا کہ ہم بھی ان سے پیچھے نہیں۔ پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں مردوں کی7 اور خواتین کی3 ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔لڑکیوں میں آمنہ گجر، حافظہ اقراء اورفاطمہ شاہد جبکہ مردوں میں حسن علی، عبداللہ بٹ، محمد نعیم اور شکیب بٹ نے گولڈ میڈل جیتے۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کرکٹ کی طرح ویٹ لفٹرز کی بھی سرپرستی کرے تو اولمپکس یا دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں انفرادی میڈلز جیت کر اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

شیئر: