Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیاں خود کو سردی سے محفوظ رکھنا جانتی ہیں

لندن.... قدرت نے پالتو جانوروں میں بلیوں کو بطورخاص ایسی صلاحیتیں عطا کی ہیں کہ انہیں دیکھ کر نہ صرف دوسرے جانور حیران  ہوتے ہیں بلکہ انسان بھی ششدر رہ جاتا ہے او ر اسے گمان ہوتا ہے کہ اسکی بلی یونہی شیر کی خالہ نہیں کہلاتی اس میں کچھ گر بھی ہیں اور اسے یہ اعزاز اسکی صلاحیتو ںکی وجہ سے ملا ہے۔ جن کی مدد سے وہ نت نئے کام کرتی رہتی ہے اور اپنی عافیت کو یقینی بنالیتی ہے۔ ماہرین نے اب انکشاف کیا ہے کہ ایسے وقت میں جب سردی کا موسم آچکا ہے اور لوگ نہ صرف اپنے مکانات کو گرم رکھنے کی مختلف ترکیبیں کررہے ہیں اور خود کو گرم رکھنے کی فکر بھی انہیں لاحق ہوگئی ہے مگر پالتو بلیوں کو اس قسم کی کوئی پریشانی نہیں۔ وہ سردی سے خود کو بچانے اور محفوظ رکھنے کیلئے ہزاروں نت نئے طریقے جانتی ہیں جنہیں انکا ’’گر‘‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔  بلیوں کی فطری سمجھداری پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیاہے کہ ہم اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ واشنگ مشینوں کا صرف ایک ہی استعمال ہے اور وہ کپڑے دھونا اور صاف کرناہے مگر بلیاں ہم سے زیادہ عقلمند ہیں وہ اسے سرد موسم میں اپنی محفوظ اور بڑی حد تک گرم پناہ گاہو ںکی حیثیت دے سکتی ہیں او راسی طرح وہ اوون اور چھوٹے چولہوں کے انوکھے استعمال سے بھی واقف ہیں۔ جس کے ثبوت کے طور پر انہوں نے چند مضحکہ خیز تصاویر جاری کی ہیں۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے کتنے مختلف لیکن کارگر طریقوں سے خود کو سردی سے محفوظ رکھنے کا انتظام کررکھا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے جن جگہوں او رطریقوں کا استعمال کرتی ہیں وہ انکے لئے نقصان دہ بلکہ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

شیئر: